• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے کچھ علاقوں میں آج ہلکی بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ آج شہر قائد کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ کچھ علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

شہر قائد کا درجہ حرارت کم سے کم 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 34سے36ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں چلنے والی ہلکی ہواؤں میں نمی کا تناسب 68فیصد ہے ۔

تازہ ترین