آپ آف لائن ہیں
اتوار9؍صفر المظفّر 1442ھ 27؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شاہد آفریدی بجلی کی عدم فراہمی پر برہم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کراچی میں بجلی کی عدم  فراہمی پر برہم دکھائی دے رہے ہیں،  اُن کا کہنا ہے کہ بجلی نہیں آتی مگر بِل ٹائم پر آجاتا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں شاہد آفریدی نے کے الیکٹرک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کراچی میں نہ بارش ہورہی ہے لیکن پھر بھی بجلی نہیں ہے، کوئی نیا بہانہ بتادیں۔‘

شاہد آفریدی نے بتایا کہ اُن کے گھر  تقریباً 20 گھنٹے سے بجلی نہیں ہے، رات بھر بھی بجلی نہیں تھی۔

انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے لکھا کہ ’بجلی آتی نہیں مگر بِل ٹائم پر آجاتا ہے۔‘

20 گھنٹے سے بجلی سے محروم سابق کپتان کے دل کا حال جان کر عوام بھی ان کے ساتھ مل گئے ہیں اور ان کے ٹوئٹ پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ہونیوالی شدید بارشوں نے عام شہریوں کی طرح شاہد آفریدی کو بھی بری طرح متاثر کیا تھا۔

طوفانی بارشوں کے بعد ممتاز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے گھر میں تین دن تک بجلی غائب رہی تھی، مسلسل چلنے والے جنریٹر نے بھی جواب دیدیا تاہم شاہد آفریدی اس لحاظ سے خوش نصیب رہے کہ ان کے گھر میں برساتی پانی داخل نہیں ہوا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید