• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کی دوسری شادی پر پہلی بیوی کا جشن، ویڈیو وائرل

سعودی عرب میں ام عمر نامی خاتون نے شوہر کی دوسری شادی کی تقریب میں شرکت بھی کی اور بچوں کے ساتھ مل کر جشن بھی منایا۔

ام عمر نامی سعودی خاتون نے شوہر کی دوسری شادی پر اپنے بچوں کے ساتھ جشن منانے اور خوشی کے اظہار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

ام عمر کا کہنا ہے کہ شوہر کی دوسری شادی پر وہ نا صرف خوش ہیں بلکہ پوری طرح سے راضی بھی ہیں کیونکہ اس کے لیے انہوں نے پہلے سے ہی ذہن سازی کر رکھی تھی۔

ام عمر نے مقامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں مدینہ منورہ میں رہائش پذیر ہوں جبکہ میرے شوہر ملازمت کی وجہ سے دوسرے شہر  رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دوری ہماری مجبوری ہے کیونکہ شوہر اپنی ملازمت ترک نہیں کرسکتے جبکہ میں  مدینہ منورہ چھوڑ کر ان کے پاس نہیں جا سکتی اور اس طرح ہم نے 6 سال گزار دیے ہیں۔

ام عمر نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے میں ذہنی طور پر خود کو اپے شوہر کی دوسری شادی کے لیے تیار کر رہی تھی اور اسکے علاوہ اپنے شوہر کو دوسری شادی کے لیے بھی راغب کر رہی تھی ۔

ام عمر نے کہا ہے کہ بالآخر وہ دن آگیا کہ میں نے شوہر کی شادی کے موقع پر اپنے گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ جشن منایا، جشن منانے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے بھی والد کی خوشی پر خوش ہوں۔

سعودی خاتون نے کہا کہ ’میرے بچے بھی اپنے والد کے دوسرے گھر کا حصہ ہیں اور مستقبل میں ان کے بھائی بہن بھی دوسرے گھر میں ہوں گے۔‘

ام عمر نے شوہر کی دوسری شادی پر انہیں اصلی اورخالص شہدکا تحفے دیا ہے، اس وجہہ بتاتے ہوئے سعودی خاتون نے کہا کہ شہد تحفہ کرنے کی کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہماری آنے والی زندگی شہد سے بھی زیادہ میٹھی ہو۔

یہاں یہ بات اہم ہے کہ سوشل میڈیا پر ام عمر کی ویڈیو کو کئی دیگر افراد نے شیئر کیا ہے جس پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔

ام عمر کے اس اقدام کو کسی نے مثالی قراد دیا تو کسی نے ایثار و قربانی قرار دیتے ہوئے اس اقدام پر تنقید بھی کی۔ 

تازہ ترین