• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظار قتل کیس، تفتیشی افسر کو تبدیل، کیس جلد نمٹانے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انتظار قتل کیس میں تفتیشی افسر کو تبدیل کرنے اور ایماندار اور قابل افسر کو تفتیش کیلئےمقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی جلد نیاتفتیشی افسر تعینات کریں اور کیس کو جلد نمٹایاجائے،مقتول کے والد اشتیاق احمد کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کیس کا تفتیشی افسر گرفتار ملزموں کو تاخیری حربوں سے فائدہ پہنچانے کی کوششں کر رہا ہے، انصاف لینے کے سوا میرے پاس کچھ نہیں۔

تازہ ترین