• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی اور پی ٹی وی اسپورٹس نے تین سالہ براڈکاسٹ معاہدے پر دستخط کردئیے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ٹی وی اسپورٹس نے تین سالہ براڈکاسٹ معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ کو 200 ملین امریکی ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے معاہدہ کیبل آپریٹرز کے ساتھ کیا ہے اب پاکستان میں کرکٹ میچ صرف ڈیجیٹل باکس کے ذریعے دیکھ سکیں گے۔بیرون ملک میچ دکھانے کا الگ معاہدہ ہوگا اس ڈیل کا پی ایس ایل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس سلسلے میں پی سی بی نے بدھ کوآئی میڈیا کیمونیکیشن سروسز کے ساتھ کیبل ڈسٹریبیوشن کا معاہدہ بھی کرلیا ہے۔ دونوں معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے۔

تازہ ترین