آپ آف لائن ہیں
اتوار9؍صفر المظفّر 1442ھ 27؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

روبینہ مشتاق اردو یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر مقرر

پروفیسر روبینہ مشتاق 6 ماہ کے لئے وفاقی اردو یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر مقرر کر دی گئیں، صدر مملکت کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

صدر مملکت کی جانب سے روبینہ مشتاق کے نام کی وفاقی اردو یونیورسٹی میں قائم مقائم وائس چانسلر کی منظوری کے بعد وفاقی وزرات تعلیم نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

روبینہ مشتاق کو 6 ماہ کے عرصے کے لئے قائم مقام وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے، پروفیسر روبینہ جامعہ اردو کی سینئر ترین ڈین ہیں، اس کے علاوہ وہ ڈین سائنسز، ڈین فارمیسی اور ڈین الیکٹریکل انجینئرنگ کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھئیے: نشتر میڈیکل یونیورسٹی مستقل وائس چانسلر کی منتظر

آئندہ 6 ماہ کے دوران جامعہ اردو میں تلاش کمیٹی کے ذریعے مستقل وائس چانسلر تعینات کیا جائیگا۔

قومی خبریں سے مزید