• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمبولینس گاڑیوں کو ناکوں پرغیر ضروری نہ روکا جائے ، آئی جی پنجاب

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار )آئی جی پنجاب نے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے شاہرات پر ایمبولینس گاڑیوں کی آمدورفت سےمتعلق ہدایات جاری کردیں اور کہا ہے کہ مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینس گاڑیوں کو پولیس ناکوں پرغیر ضروری طور پر نہ روکا جائے اور میڈیکل ایمر جنسی کی تصدیق ہوتے ہی ایمبولینس گاڑیوں کو فوراً جانے کی اجازت دے دی جائے۔ پولیس کی تمام گاڑیاں سڑک سے گذرنے والی ایمبولینس گاڑیوں کیلئے بلا تاخیر راستہ کلئیر کریں۔ مریضوں کو ہسپتال پہنچانے والے ایمبولینسوں کو راستہ دینے کیلئے ٹریفک سنگنلز کو فوراً گرین کردیا جائے، راستہ بند ہونے کی صورت میں ون وے کی خلاف ورزی کو نظر انداز کیا جائے۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز ہدایات پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔
تازہ ترین