’ہیڈ فون نہیں تو پرواز نہیں‘، یونائیٹڈ ایئر لائنز کا نیا سفری قانون متعارف
امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ایئرلائنز نے مسافروں کے لیے اپنی پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دورانِ پرواز موبائل یا دیگر آلات پر بغیر ہیڈفون کے آواز یا ویڈیو چلانے والے مسافروں کو طیارے سے اتارا جا سکتا ہے اور ان پر مستقل سفری پابندی بھی لگائی جا سکتی ہے۔