• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، 2 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کےعلاقےاسپالگا میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں حوالدار تاجبر علی اور سپاہی راشد شامل ہیں۔

تازہ ترین