• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا پاکستان ہائی کمیشن لندن سےوارنٹ وصول کرنے سے انکار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی کمیشن سے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج اور دیگر تاریخوں پر نواز شریف کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا ۔ دفتر خارجہ کے مطابق نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری 17 ستمبر کو ہی لندن ہائی کمیشن کو بھجوا دیے تھے۔ ہائی کمیشن جس پیشرفت سے آگاہ کرے گا وہ عدالت کےعلم میں لائیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وارنٹ برطانوی وقت کے مطابق صبح 10:30 پر بھيجے گئے۔
تازہ ترین