• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس کا ڈین جونز کے انتقال پر کہنا ہے کہ آج انہوں نے ایک بہت اچھے دوست کو کھو دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈین جونز کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ اس خبر سے دل ٹوٹ گیا۔ ڈین جونز بہت اچھے کھلاڑی، کوچ اور کمنٹیٹر تھے، ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔

وقار یونس نے ڈین جونز کے اہلخانہ سے بھی اظہار تعزیت کیا۔

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مختلف ٹیموں کے لیے کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھانے والے ڈین جونز گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بھارت کے شہر ممبئی میں انتقال کر گئےتھے۔

تازہ ترین