• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخت گرمی،مظاہرین کا جوش و خروش،ایم کیو ایم کی ریلی کی جھلکیاں

کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت جمعرات کوشہری سندھ کے حقوق کیلئے حقوق کراچی مارچ کیا گیا۔ جس میں ہزاروں افراد نے شر کت کی۔ جس میں مردوں، خواتین کے ساتھ نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی، مظاہرین کا جوش و خروش عروج پر تھا،ایم کیو ایم کے پرچم اور پاکستان کے پرچم تھامے عوام نے سخت گرمی میں بھی جس انداز میں اپنے حقوق کی خاطر حقوق کراچی مارچ میں شرکت کی وہ قابل دیدنظر آیا،مارچ کا آغاز عائشہ منزل سے ہوا، جس میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران وکارکنان ،طلبہ وطالبات،اساتذہ اکرام،معروف سماجی شخصیات سمیت شہری سندھ سے تعلق رکھنے والی عوام نے ریلیوں کی شکل میں ایک بجے دوپہرسے عائشہ منزل آناشرو ع کر دیا۔حقوق کراچی مارچ کی گزر گاہوں پر وعوام نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے مارچ کا استقبال کیا۔بعض خواتین نے ایم کیو ایم کے پرچم کی چوڑیاں اور لباس زیب تن کئے ہوئے تھے،ہزار وں کی تعداد میں عوام پیدل مارچ میں موجود تھی ۔

تازہ ترین