• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کی اپنے بانی سے لاتعلقی صرف ڈراما ہے، سعید غنی



بانی ایم کیو ایم سے تعلق پر سعید غنی اور ایم کیو ایم آمنے سامنے آگئے، سعید غنی نے ایم کیو ایم پاکستان پر بانی سے تعلق رکھنے کا الزام عائد کردیا، جبکہ ایم کیو ایم پاکستان نے اس الزام کو مسترد کردیا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم فاشسٹ تنظیم ہے، یہ ماضی کی سیاست کو آگے بڑھا رہے ہیں، ایم کیو ایم کا اپنے بانی سے لاتعلقی صرف ڈراما ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ عامر خان اور خالد مقبول صدیقی بھی بانی ایم کیو ایم جیسے ہیں۔

دوسری طرف متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے سعید غنی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے وطن کی حرمت کے لیے بانی متحدہ سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔

ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ سعید غنی بتائیں گے کہ الذوالفقار تنظیم سے پیپلز پارٹی نے لاتعلقی کا اعلان کیا؟

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کراچی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہری سندھ صوبہ یا جنوبی سندھ صوبہ ہی تمام مسائل کا حل ہے۔

تازہ ترین