• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے وسائل کا حساب مانگنے پر پی پی چراغ پا ہوجاتی ہے، ایم کیو ایم


کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تر جمان نے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کے بیان پر تبصرہ ہوئے کہا کہ کراچی کے وسائل کا حساب مانگنے پر پیپلزپارٹی چراغ پا ہو جاتی ہے، سعید غنی کامیاب کراچی مارچ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، پیپلز پا رٹی کی نااہلی بد عنو انی اور کرپشن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور وہ الزاما ت کی سیا ست کر کے اپنی نا اہلی اور بد عنوانی کو چھپا نے کی نا کام کو شش کر رہی ہے،پاکستان دشمنی اور پیپلز پا رٹی کا ما ضی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں 22اگست 2016ء کو ایم کیو ایم پاکستان نے وطن کی حرمت کو بچانے کیلئے بانی متحد ہ سے لا تعلقی کا اعلان کیا سعید غنی بتا ئینگے کہ الذوالفقار جیسی دہشت گر د تنظیمو ں سے پیپلز پارٹی نے کبھی لا تعلقی کا اعلان کیا بلکہ آج بھی الذوالفقار سے وابستہ لو گ پیپلز پا رٹی کا حصہ ہیں۔تر جمان نے مز ید کہا کہ سعید غنی کامیاب کر اچی ما رچ سے بوکھلا ہٹ کا شکا ر ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین