اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پراپرٹیز، گاڑیوں ،بینک اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں جبکہ نواز شریف غیرملکی اکاؤنٹ کا بھی ریکارڈ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے نوازشریف کی پراپرٹیز، گاڑیوں، بینک اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ اس ضمن میں نیب نے ایل ڈی اے،ڈی سی لاہور، ایکسائز، نجی بینک کو خط لکھ کر تفصیلات طلب کر لی ہیں۔