• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن،نواز شریف رابطہ استعفوں کیلئے کمیٹی کے قیام پر تبادلہ خیال


اسلام آباد(نمائندہ جنگ)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے گزشتہ روز قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ میں اسمبلیوں سے استعفوں کے لیے کمیٹی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال، اپوزیشن کی تحریک کے ایکشن پلان اور اے پی سی کے بعد کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سربراہی پر بھی مشاورت کی گئی ۔ دریں اثنامولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت جے یو آئی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اے پی سی کے فیصلوں کے بعد اپوزیشن کی تحریک کے ایکشن پلان پر مشاورت کی گئی۔

تازہ ترین