• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

Misogyny، خواتین کیساتھ گھناؤنا سلوک ہے، سہانا خان

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اکثر ہی سوشل میڈیا پر اپنی تصویروں اور ویڈیوزکے حوالے سے خبروں کا موضوع بنی رہتی ہیں۔ ان کی تصویریں تیزی سے وائرل ہوتی ہیں، لیکن ان دنوں ان کا ایک پوسٹ کا چرچا ہے۔ سہانا خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے دوہرے معیارکی جانب اشارہ کیا ہے۔ سہانا خان کی یہ پوسٹ اب تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ سہانا نے اپنی پوسٹ میں خواتین کے حوالے سے غلط سلوک اور نفرت انگیز برتاؤپر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔سہانا خان نے یہ پوسٹ اپنی انسٹااسٹوری پر شئیر کی ہے۔ سہانا کی یہ انسٹا اسٹوری انگریزی میں ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے۔ Misogyny نہ صرف خواتین کے ساتھ سے نفرت ہے بلکہ یہ خواتین کے ساتھ گھناؤنا سلوک بھی ہے۔ آپ کو محتاط طور پر یہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے کہ کہیں آپ بھی تو خواتین سے نفرت نہیں کرتے ہیں۔ آپ خود سے پوچھئے کہ جب کوئی خاتون ایسا کوئی عمل کرتی ہے تو یہ آپ کو کسی مرد کے ذریعہ کئے جانے کے مقابلے میں زیادہ شدید ردعمل کیوں دیتے ہیں۔ دوہرا برتاؤ خطرناک ہوتا ہے۔ سہانا خان کی یہ پوسٹ تیزی سے لوگوں کو تیزی سے اپنی جانب متوجہ کررہی ہے ۔

تازہ ترین