آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان سپر لیگ کے امریکا میں چرچے


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چرچے امریکا تک جا پہنچے، مقبول امریکی اینی میٹیڈ ٹی وی سیریز کے نئے سیزن میں پاکستان سپر لیگ کی دھوم مچ گئی۔

اینی میٹیڈ ٹی وی سیریز Family Guy کے 19ویں سیزن کا آغاز پاکستانیوں کے لیے ایک سرپرائز سے ہوا۔ جہاں پی ایس ایل اور کرکٹ کے لیے پاکستانیوں کے جنون کا تذکرہ چھڑ گیا۔

سیریز کے کرداروں کے درمیان دلچسپ نوک جھونک ہوئی، لاہور قلندر اور کراچی کنگز کے فینز آپس میں الجھ پڑے۔

قلندرز کے فینز بولے لاہوریوں سے اچھی کرکٹ کوئی نہیں کھیلتا، دوسروں میں دم نہیں، لاہور کی ٹیم کو سپورٹ نہیں کر رہے تو یہاں سے چلتے نظر آئیے۔

لاہور قلندرز کے فینز کا جوش دیکھ کر کراچی کنگز کے سپوٹرز نے جھٹ ٹیم کی ٹی شرٹ پر جیکٹ پہنتے ہوئے تبصرہ کیا کراچی کنگز کا حامی ہوں لیکن مجھے مرنے کا کوئی شوق نہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید