• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اکرم کی چیئرمین کرکٹ کمیٹی بننے سے معذرت

کراچی(عبدالماجد بھٹی/اسٹاف رپورٹر) اقبال قاسم کے استعفیٰ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ابھی تک کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ 

پی سی بی نے گذشتہ دنوں کمیٹی کے رکن اور سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کو سربراہ بنانے کی پیشکش کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے وسیم اکرم کو یہ پیشکش کی ۔ 

تاہم کمنٹری سمیت کئی اور اسائنمنٹ پر مصروف وسیم اکرم نے یہ عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر مفادات کے تصادم کا الزام لگادیا جائے گا اس لئے میں کسی کے الزامات کے بجائے آزادانہ کام کرنا چاہتا ہوں۔ 

وسیم اکرم ، محسن خان، وسیم خان اور اقبال قاسم کے ساتھ کرکٹ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔

تازہ ترین