• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منتخب وزیراعظم ہوں، کس کی جرات ہے مجھ سے استعفا مانگے، عمران خان








وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ منتخب وزیراعظم ہیں ، کس کی جرات ہے کہ ان سے استعفا مانگے۔

ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ وہ اقتدار چھوڑنے کو ترجیح دیں گے، لیکن این آر او نہیں دیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف ملک سے باہر بیٹھ کر فوج کے خلاف مہم چلارہے ہیں، پاک فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوچکے ہوتے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے قانون توڑنے کی کوشش کی تو پھر کسی بات کی پرواہ نہیں کی جائے گی اور سب لوگ جیلوں میں جائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، بھارت ان کی پوری مدد کررہا ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس احتجاج کرنے کا حق ہے، لیکن جس وقت اُنہوں نے قانون توڑا، وہ ان سب کو ایک ایک کر کے جیلوں میں ڈال دیں گے۔

ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ نے اُن سے پوچھ کر اپوزیشن سے میٹنگ کی تھی۔

تازہ ترین