• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر: نوجوان لڑکی کی کنویں میں کود کر خودکشی

سندھ کے ضلع تھرپارکر میں نوجوان لڑکی نے کنویں میں کود کر خودکشی کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق مومل میگھوار نامی اس لڑکی نے گزشتہ روز مٹھی کے علاقے چہلہار میں خود کشی کی۔

پولیس نے بتایا کہ اہلخانہ نے مبینہ زیادتی کے ملزم کی بلیک میلنگ کو خودکشی کی وجہ بتایا ہے۔

حکام نے کہا کہ مومل میگھوار کی ہلاکت کا مقدمہ قتل بالسبب کی دفعہ کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

مذکورہ مقدمے میں ملزم آدم دل کو نامزد کیا گیا ہے جسے گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جولائی 2019 میں مومل سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ 3 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ تینوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا تاہم وہ عدالت سے ضمانت پر رہا ہوگئے۔

تازہ ترین