لندن (مرتضیٰ علی شاہ) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پیمرا کی طرف سے ان کی تقریر کی نشریات پر پابندی کو مسکراتے ہوئے مضحکہ خیز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس دور میں پیمرا کی طرف سے لگائی گئی پابندی ناقابل عمل ہے،وہ دور گزر گیا، ہم جدید دور میں رہ رہے ہیں۔
لندن میں سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پیمرانے نواز شریف کو مفرور قرار دے کر ان کے بیانات اور تقریر کی نشریات پرپابندی عائد کردی تاہم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جدید دور میں رہ رہے ہیں اس قسم کی پابندی کی کوئی حیثیت نہیں اور نہ ہی یہ قابل عمل ہے اس قسم کی پابندیوں کا دور گزر چکا۔