• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر ٹی ایس بند کرکے ہرایا گیا، چپ رہوں گا نہ کوئی چپ کرانے کی کوشش کرے، نواز شریف

چپ رہوں گا نہ کوئی چپ کرانے کی کوشش کرے، نواز شریف


لاہور (مانیٹر نگ سیل / نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی کو ہروانا اور جتوانا بڑے جرائم ہیں، الیکشن سبوتاژ کرنا چھوٹا جرم نہیں، آر ٹی ایس بند کرکے ہمیں ہرایا گیا۔

مقابلہ سلیکٹڈ سے نہیں، جواب عمران خان کو لانے والوں کو دینا ہوگا، موجودہ حالات میں خاموش نہیں رہ سکتا، کوئی مجھے چپ کرانے کی کوشش بھی نہ کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن سے مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ شروع دن سے اس حکومت کو تسلیم نہیں کیا پھر مذاکرات کیسے ؟ میاں صاحب نے طے کرلیا ہے اب کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، گرفتاری کا خطرہ ہے یہ حکمراں ایک جھٹکے کی مار ہیں ۔ 

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے ڈھائی سال بعد آپ سے ملوایا، وہ عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو سلام نہیں کرتے، سلام اسے کرتے ہیں جو آئین اور قانون کا احترام کرتا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ اللّٰہ نے تین چار سالوں میں ہم سے کئی منصوبے لگوا دیے، ہمارے دور میں بجلی آگئی، دہشت گردی ختم ہو گئی، معیشت آسمان پر چلی گئی، قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں اور تیزی سے کام ہو رہا تھا، گیس کے منصوبے لگ رہے تھے جو اپنی مثال آپ تھے۔ نواز شریف نے کہا کہ اللہ نے تین چار سالوں میں ہم سے کئی منصوبے لگوا دیے، ہمارے دور میں بجلی آگئی۔

دہشت گردی ختم ہو گئی، معیشت آسمان پر چلی گئی، قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں اور تیزی سے کام ہو رہا تھا، گیس کے منصوبے لگ رہے تھے جو اپنی مثال آپ تھے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں کیا ریاست مدینہ ایسی ہوتی ہے؟ 

ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں ہے، یہ سلیکٹڈ وزیراعظم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں خاموش نہیں رہ سکتا، کوئی مجھے چپ کرانے کی کوشش بھی نہ کرے، نواز شریف اس مٹی کا نہیں بنا ہوا جو دہرے معیار پر خاموش رہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کو چھوڑ کر نیا بلاک بنانے جا رہے ہیں، یہ ملک کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں، عمران خان کٹھ پتلی ہیں، مہنگائی کے ذمہ دار اسے لانے والے ہیں۔2018ء کے عام انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ن لیگ کے قائد کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے جیتے ہوئے تھے، آر ٹی ایس بند کرکے ن لیگ کی جیتی ہوئی سیٹوں پر شکست دی گئی۔ 

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری آنکھوں کے سامنے بلوچستان کی حکومت کو گرایا گیا، بلوچستان کی حکومت کو گرا کر الیکشن کو سبوتاژ کرنے کے لیے نئے مہرے لائے گئے، ہم اندھے بہرے گونگے نہیں باضمیر لوگ ہیں۔ 

نواز شریف نے کہا کہ عمران خان آپ نے کبھی کوئی کاروبار نہیں کیا، بنی گالہ کی ریاست کہاں سے آگئی؟ پیسہ کہاں سے آیا، آپ کو اس کا جواب دینا ہوگا، ہم نہیں چھوڑیں گے۔ 

نواز شریف نے کہا کہ کسی کو ہروانا اور جتوانا بڑے جرائم ہیں، پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال کر ڈبے بھرے گئے، چار ووٹوں سے سلیکٹڈ کو وزیراعظم بناتے ہو، ہم کیا گائے بکریاں ہیں جیسے چاہو گے ویسے چلاؤ گے، الیکشن کوسبوتاژ کرنا چھوٹا جرم نہیں۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےلاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ جب میں اس حکومت کو مانتی ہی نہیں تو پھر مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں؟انہوں نے واضح کیا کہ ’میاں صاحب نے طے کرلیا ہے اب کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی‘۔ 

مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اب بھی سیاسی حریف ہیں لیکن جب بات پاکستان کی ہو اور موجودہ سیٹ اپ سے چھٹکارے کی ہو تو دونوں ایک ساتھ ہیں البتہ الیکشن کے میدان میں دونوں جماعتیں مقابلہ کریں گی۔ 

کروز میزائل کے حوالے سے میاں نواز شریف کے بیان سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ یہ کوئی راز افشا کرنے والی بات نہیں اس سے تو نواز شریف کی حب ا لوطنی کا ثبوت ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کسی سے تشبیہ نہیں دی جاسکتی ان کااپنا مقام ہے، جو نواز شریف کے ساتھ نہیں تھے وہ بھی آج ان کے ساتھ کھڑے ہیں،میاں صاحب نے یقینی بنایاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تمام جماعتیں اکٹھی چلیں۔مریم نواز نے کہا کہ اس سیٹ اپ کو پہلے دن سے للکارنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار کیا تو ہوجاؤ ں گی یہ کالک ان کے اپنے منہ پر ملی جائے گی، حکومت اپنی سازشوں کی وجہ سے وقت سے پہلےایک جھٹکانہیں سہہ سکے گی۔مریم نے کہا کہ ن لیگ کے ووٹرز نے میاں صاحب کا بیانیہ اپنایا، ن لیگ کو جھکانا خام خیالی ہوگی، ہمیں گرفتار کیا تو نواز شریف لندن سے قیادت کریں گے۔ 

تازہ ترین