• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی فاشسٹ، سندھ تباہ کردیا، نیا صوبہ بنایا جائے، ایم کیو ایم پاکستان

حیدرآباد(بیورو رپورٹ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی فاشسٹ ،حق دینے کو تیارنہیں، سندھ تباہ کردیا، اب ہمارا صوبے کے بغیر گزارہ نہیں ہے، آئین میں رہ کر ملک میں مزید صوبے بنائے جائیں، شہری علاقے 13سال سے کھنڈرات بننے ہوئے ہیں،کل سےسندھ حکومت کے خاتمے تک احتجاج کرینگے، وہ حیدرآباد میں ایم کیوایم کے زونل آفس پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، سابقہ میئر کراچی وسیم اختر و دیگر موجود تھے۔ عامر خان نے کہاکہ صوبے کے بغیر ہمارا گزارا نہیں ، ہم کوئی بندوق کی نوک پر مطالبہ نہیں کررہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پورے پاکستان میں صوبوں کا اضافہ کیا جائے، سندھ حکومت جعلی ہے، صوبے کی ترقی کے لئے پیپلزپارٹی کی حکومت سے نجات حاصل کرنا ہوگی اور اس کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی، پیپلز پارٹی فاشسٹ تنظیم ہے جس کی تعصبانہ پالیسوں نے سندھ کو تباہ کردیا ہے۔

تازہ ترین