آپ آف لائن ہیں
ہفتہ13؍ربیع الاوّل 1442ھ31؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کرکٹر احمد شہزاد اہلیہ کے شکر گزار

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے اہلیہ ثناء احمد کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں حیرت انگیز پارٹنر قرار دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری اہلیہ ثناء میری پہلی محبت ہیں۔

انہوں نے ثناء کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کو سالگرہ کی  مبارک ہو اور ساتھ ہی خوشگوار زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

کرکٹر احمد شہزاد نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’میری زندگی کو خوشگوار بنانے اور ایک بہترین پارٹنر ثابت ہونے کیلئے آپ کا مشکور ہوں۔‘

یاد رہے کہ احمد شہزاد 2015 میں ثناء کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

جوڑے کے ہاں 20 اپریل 2017 ء کو بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے علی رکھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید