• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اناڑی ڈرائیور گاڑی ریسٹورنٹ میں لے کر گھس گیا، خاتون ہلاک


امریکا میں اناڑی ڈرائیور گاڑی ریسٹورنٹ میں لے کر گھس گیا جس کے نتیجے میں خاتون ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی ریاست ناردرن کیلیفورنیا میں 69 سالہ ڈرائیور نے غلطی سے بریک کی بجائے ایکسیلیٹر پر پیر رکھ دیا جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہوکر ریسٹورنٹ میں جا گھسی، حادثے کے نتیجے میں خاتون ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی سڑک بیچ سے گزرتے ہوئے ریسٹورنٹ میں گھسی ہوئی ہے اور کھانے کی ٹیبل سمیت دیگر سامان بکھرا پڑا ہے۔

حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا اور اس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔