• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی جبر میرا راستہ نہیں روک سکتا، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے پہلے جلسے میں شرکت سے پہلے ہی انہیں والد کے وارنٹ گرفتاری کی خبر ملی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ اوچھے ہتھکنڈے نئے نہیں اور کوئی جبر اُن کا راستہ نہیں روک سکتا۔

علاوہ ازیں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں سے کٹھ پتلی حکومت بچے گی نہیں۔ کارکنوں کی گرفتاریاں جمہوری اصولوں اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔

ایک بیان میں آصف زرداری نے پنجاب میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے گرفتار سیاسی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری نیب نے جاری کردیئے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ آصف علی زرداری کا ضروری ٹیسٹوں کے بعد ڈاکٹروں کے زیر نگرانی علاج جاری ہے۔

تازہ ترین