ملتان (نمائندگان جنگ)پنجاب میں 3 بچیوں،4خواتین، ایک بچے سے زیادتی، 13 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے، شاہ جمال میں مکینک استاد کی شاگرد لڑکے سے زیادتی کا مقدمہ 15 روز بعد بھی درج نہیں ہو سکا،ملتان میں مسلح ڈاکوئوں نے گھر میں گھس کر نقدی وقیمتی اشیا سے محروم کرکے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج، آر پی او کا نوٹس،ملتان اور گردو نواح میں دو خواتین اور دو کم عمر بچیوں سے زیادتی کے مبینہ واقعات،آٹھ افراد کے خلاف مقدمات درج، رحیم یار خان کے علاقے میں ملزم کی خاتون سے جنسی زیادتی، مقدمہ درج، خان بیلہ میں ملزم کی 10 سالہ بچے سے بدفعلی، مقدمہ درج، سیت پور میں 16 سالہ لڑکی کا اغوا اور زیادتی، 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، شاہ جمال میں مکینک استاد کی شاگرد لڑکے سے زیادتی کا معاملہ، پولیس نے مقدمہ درج کر نے سے انکار کردیا، مظفر آباد پولیس کو ولایت حسین نے بتایا کہ گزشتہ روز 6 نامعلوم ڈاکو میرے گھر میں داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر تین گائے، گندم، سونا اور موٹرسائیکل ڈالے میں لوڈ کرلیا ،ایک ڈاکو نے میری اہلیہ کے ساتھ زیادتی کی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، آر پی او نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، متعلقہ پولیس افسران کی سرزنش کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ہدایت جاری کردی۔سٹی جلالپور پولیس کو غلام عباس نے بتایا کہ میری سات سالہ پوتی سے ملزم محمد مدنی نے زیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور پر اہل علاقہ کے جمع ہوگئے ملزم فرار ہوگیا۔