آپ آف لائن ہیں
ہفتہ13؍ربیع الاوّل 1442ھ31؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی میں آج بارش کا امکان

کراچی(آئی این پی) محکمہ موسمیات نے اتوار کو شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

شدید گرمی سے ستائے کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری ہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی ہے، جس کے بعد موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں مضبوط ہوا کا کم دباو موجود ہے، اور یہ دباؤ ہفتہ کی شام تک مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھنے کے بعد ڈیپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

ڈپریشن کے زیر اثر سندھ کے اضلاع تھرپارکر، میرپورخاص، بدین، ٹھٹہ، عمرکوٹ اور حیدرآباد میں گرد آلود ہواووں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ڈپریشن کے اثرات تیز ہواوں اور بادلوں کی صورت میں نظر آئیں گے، جو شہر میں ہلکی بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

جب کہ ڈپریشن بننے کی صورت میں سمندر میں طغیانی کی کیفیت ہوسکتی ہے، اس لئے ماہی گیر زیادہ گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

اہم خبریں سے مزید