اسلام آباد ( وقائع نگار) پی آئی اے نئے یورپی جہازوں کے ساتھ برطانیہ کیلئے پروازوں کا آغاز 30 اکتوبر سے کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کا متبادل ذرائع سے برطانیہ کا آپریشن بحال ہوگیا۔ نئے یورپی جہازوں کے ساتھ 30 اکتوبر سے برطانیہ کیلئے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد تا لندن‘ لاہور تا لندن اور اسلام آباد تا مانچسٹر کی پروازوں چلائی جائیں گی۔ نئے جہاز آرام دہ نشستیں‘ حلال کھانا اور دنیا کے بہترین ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ کی حامل پروازیں براہ راست آپریٹ کریں گی۔ پی ائی اے نے بکنگ کا آغاز کردیا ہے۔