• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 4ماہ پرانا انسانی ڈھانچہ اور 2 لاشیں بر آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں سے 4ماہ پرانا انسانی ڈھا نچہ اور 2لاشیں بر آمد ہوئی ہیں تفصیلات کے مطابق پریڈی تھانے کی حدود صدر اکبر روڈ سبزی مارکیٹ کے قریب 66سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش سول اسپتال منتقل کی جہاں اسکی شناخت 65سالہ جوزف کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق متوفی منشیات کا عادی تھا اور اس کی موت نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ سرجانی ٹاون تھا نے کی حدودناردرن بائی پاس ایم ٹی کٹ کے قریب جھاڑیوں سے 35سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہو ئی۔ بلدیہ ہاکس بے روڈ شیروں والی سوسائٹی کے ساتھ خالی پلاٹ سے ایک انسانی ڈھانچہ 3سے 4ماہ پرانا برآمد ہوا جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتا ل ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ۔

تازہ ترین