کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلا ت کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود سرجانی ناصری گوٹھ کے رہائشی فاروق نامی شخص نے محلے کی معصوم بچی 7 سالہ صاحبزادی عروج کواپنی ہوس کانشانا بنا ڈالا،واقعے کے بعد متاثرہ بچی گھر پہنچی اور اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کی صورتحال سے والدین کو آگاہ کیا جس پر بچی کے والد علی احمد نے تھانے پہنچ کر پولیس کو شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فاروق کو گرفتارکرلیا،جبکہ متاثرہ بچی کو طبی معائنے کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا،ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس کے مطابق گرفتارملزم اسی نوعیت کے جرائم میں پہلے بھی ملوث رہا ہے،جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔