• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق فیس بک کا اہم اعلان

فیس بک انتظامیہ نے موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا۔

معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک جلد ہی موسمیاتی تبدیلیوں کی آگاہی بھی فراہم کرے گا، انتظامیہ کہ مطابق فیس بک کی مرکزی ایپ میں جلد ہی ’کلائمٹ سائنس انفارمیشن سینٹر‘ کا آغاز ہوگا۔

کائمنٹ سائنس انفارمیشن سینٹر کی بدولت فیس بک صارفین آب و ہوا میں تبدیلی کی بروقت اور درست معلومات حاصل کرسکیں گے۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے 2 کروڑ سے زائد صارفین کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے معلومات فراہم کرے گا۔

تازہ ترین