• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے سوشل میڈیا پر سُپر اسٹار عامر خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

فلم ’کوئین‘ کی اداکارہ کنگنا رناوت نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ہندی زبان میں ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے عامر خان کو 2015ء میں د یے گئے ایک بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کنگنا رناوت نے ٹوئٹ میں اپنے حالیہ متنازع معاملات کو اپنے مذہب کی تاریخ سے جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ’جیسے لکشمی بائی کا قلع توڑا گیا تھا ایسے ہی اُن کا گھر بھی توڑا گیا ہے، جیسے سوارکرجی کو بغاوت کے الزام میں جیل میں ڈالا گیا تھا ایسے ہی کچھ لوگ اُنہیں جیل میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے عامر خان پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ ’براہ مہربانی کوئی شدت پسند گروہ سے پوچھ کر اُنہیں بتا دے کہ ’عدم برداشت‘ رکھنے والے ملک بھارت میں اُنہیں آج تک کیا کیا جھیلنا پڑا ہے؟‘

واضح رہے کہ 2015ء میں عامر خان نے بھارت سے متعلق ایک بیان کہا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ بھارت دن بہ دن عدم برداشت کا شکار ہوتا جا رہا ہے، اسی سے متعلق اُن کی اہلیہ کرن راؤ کا کہنا ہے کہ اُنہیں بھارت چھوڑ دینا چاہے۔

تازہ ترین