• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم نواب اکبر بگٹی شہید کا نام لینے سے گریز کرے، نوابزادہ جمیل

کوئٹہ(آن لائن)نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے بیان میں پی ڈی ایم میں شامل مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور سردار اختر مینگل سے اپیل کی ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ان کے والد نواب اکبر بگٹی شہید کا نام استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ پی ڈی ایم میں شامل بعض جماعتیں اور شخصیات بالواسطہ شہید وطن نواب اکبر بگٹی شہید کے قتل میں ملوث رہی ہیں اور جب ان کے والد سمیت کئی بے گناہ بلوچوں کا خون بہایا گیا تو وہ پرویز مشرف کی کابینہ اور ان کے ساتھیوں میں شامل تھے۔

تازہ ترین