• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے ساتھیوں کو دھمکی آمیز کال آرہی ہیں، مریم نواز

پاکستان مسلم (ن) کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ ان کے قریب کے لوگوں کو نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالیں آ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میںمر یم نواز کا کہنا تھا کہ نامعلوم نمبرز سے کہا جا رہا ہے کہ آج کی تقاریرکے بعد کریک ڈاؤن کے لیے تیار ہو جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نوٹ کرلیں، یہ ریکارڈ کیلئے یہاں لکھا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ کار شہباز گل کا مریم نواز کے ٹوئٹ کے ردعمل میں کہنا تھا کہ ایک ایکسپرٹ سے بات ہوئی جن لوگوں کو فون آئے ان کے فونز کا فارنزک کرنا ہوگا تاکہ دھمکی دینے والے تک پہنچا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ براہ مہربانی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں اور فارنزک کرالیں۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے گوجرانوالا اور کراچی کے بعد کوئٹہ میں بھی بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین