• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقابل شکست مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر خبیب ریٹائر ہوگئے

ابوظبی (جنگ نیوز)مکسڈ مارشل آرٹس میں ناقابل شکست رہنے والے روس کے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ خبیب نے اپنی آخری فائٹ میں امریکا کے جسٹن گیتھجے کو مات دی، وہ 12 سال ناقابلِ شکست رہے۔ابوظہبی میں ہونے والی آخری لڑائی میں بھی خبیب نے اپنے حریف امریکا کے جسٹن گیتھجے کو دوسرے راؤنڈ میں ہی بے بس کر دیا۔ خبیب نے کیریئر میں 29 فائٹس لڑیں اور ہر مقابلہ جیتا۔

تازہ ترین