• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ میلاد کونسل و بزم عاشقان رسولؐ کے زیراہتمام ریلی و جلوس

ملتان (سٹاف رپورٹر) متحدہ میلاد کونسل و بزم عاشقان رسولؐ کے زیراہتمام جلوس و ریلی کا انعقاد کیا گیا جو نواں بھٹہ نواب پور روڈ سے شروع ہوکر جلال مسجد سے ہوتا ہوا گلگشت سے گزرتا ہوا دیوان کے باغ نواب پور روڈ پر اختتام پذیر ہوا جس کی قیادت زاہد بلال قریشی، ملک زاہد اور تسلیم عطاری نے کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمد مصطفیؐ سے ظلم کے اندھیرے ختم ہوگئے اور دنیا میں اجالا ہوگیا، ہم اپنے آقا و مولا کی ولادت باسعادت کا جشن مناتے رہیں گے اور ہر سال انشاءاللہ بڑھ چڑھ کر خوشیاں منائیں گے۔
تازہ ترین