• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان ان فٹ ہوگئے۔

شاداب خان کے ان فٹ ہوجانے کے باعث راولپنڈی میں 30 اکتوبر کو اُن کی زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان بائیں پاؤں کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔

شاداب تکلیف کے باعث قذافی اسٹیڈیم میں دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان وائٹس کی قیادت نہیں کرسکے تھے۔

پاکستان ٹیم آج لاہور سے راولپنڈی روانہ ہورہی ہے،جہاں زمبابوے کے ساتھ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلی جانی ہے۔ 

تازہ ترین