• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا بھارت، وزارتی اجلاس، مائیک پومپیو اور مارک ایسپر نئی دہلی پہنچ گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر بھارت اورامریکا کے مابین سالانہ 2+2 وزارتی میٹنگ میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔دونوں ر اپنے بھارتی ہم منصب بالترتیب سبرامنیم جے شنکر اور راج ناتھ سنگھ کے ساتھ سالانہ 2+2 وزارتی سطح کے اجلاس کے لیے دارالحکومت نئی دہلی میں آج باضابطہ مذاکرات کریں گے، نئی دہلی میں سفارتی عملے نے امریکی مہمانوں کا استقبال کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے وزراء اس اہم ملاقات ميں چین کی بڑھتی ہوئی طاقت سمیت مختلف علاقائی و عالمی اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔اس دو روزہ دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع، ميزبان ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے بھی ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین