اسلام آباد( جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر صدارتی ریفرنس سے متعلق مقدمہ میںʼʼ جسٹس قاضی فائز کی اہلیہ اور بچوں کی جائیدادوں کا معاملہ ایف بی آر کو بھیجنے ʼʼکے فیصلے سے متعلق پیراگراف کیخلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی ہیں ، ذرائع کے مطابق جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں جسٹس منظور احمد ملک ، جسٹس فیصل عرب ، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل ،جسٹس سجادعلی شاہ ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل سات رکنی فل کورٹ بنچ کل بدھ 28اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا ۔