مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بُلانے کا مطالبہ کردیا۔
سعد رفیق نے کہا ہے کہ ترکی نے فرانس کا مکمل بائیکاٹ کردیا، وزیر اعظم عمران خان بھی فرانس کو منہ توڑ جواب دیں، اس معاملے پر ملک کے اندرونی اور بیرونی مسائل ایک طرف رکھ کر سوچنا ہوگا۔
رہنما مسلم لیگ ن سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تحفظ ناموس رسالت پر قومی اسمبلی کی قرارداد ناکافی ہے، اس پر حکومت کو سینیٹ اور قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہئے، جس میں اپوزیشن اور حکومت مل کر صرف تحفظ ناموس رسالت پر بات کریں۔
واضح رہے کہ فرانس نے اسلام مخالف مہم پر ردعمل دینے والے ممالک ترکی اور پاکستان سے کہا ہے کہ وہ فرانس کے ’اندرونی معاملات‘ میں مداخلت سے گریز کریں۔