اسلام کوٹ(نامہ نگار)تھر میں بیروزگاری کی انتہاء ہے،کول منصوبوں میں مقامی لوگوں کو نہیں رکھا جارہا۔نوجوانوں کا وزیر اعلیٰ کے سامنے احتجاج، گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ کا قافلہ نگرپاکر جا رہا تھا کہ درجنوں نوجوانوں نے سڑک بلاک کرتے ہوئے قافلے کو روک لیا۔نوجوانوں سید احمد شاہ،سور جئپال،کھینپال اویس اور دیگر نے کہا کہ تھر میں بیروزگاری کی انتہاء ہے لوگ پریشان ہیں مگر پڑھے لکھے گریجویٹ،پوسٹ گریجویٹ نوجوانوں کو بھی کول پر کام کرنے والی کمپنیاں بھرتی نہیں کر رہی ہیں۔