• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی شہری نے گاڑی مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا دی


سعودی عرب میں ایک شہری نے تیز رفتار گاڑی مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ میں  شہری نے تیز رفتار گاڑی مسجدالحرام کے بیرونی دروازے سے ٹکرا دی۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کی رات پیش آئے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

سوشل میڈیا پرجاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ تیز رفتار کار پلاسٹک کی رکاوٹوں کو توڑتی ہوئی مسجد کے بیرونی دروازے سے جا ٹکرائی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کا ذہنی توازن درست نہیں ہے جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

تازہ ترین