حسین وادیٔ ہنزہ میں ان دنوں خزاں کے خوبصورت رنگ بکھرے ہوئے ہیں۔
درختوں نے زرد اور مختلف رنگوں کا لباس اْوڑھ رکھا ہے، جسے دیکھنے کے لیے سیاحوں کا رش لگ گیا۔
پت جھڑ میں درختوں سے گرنے والے رنگ برنگے پتے ایسا منظر پیش کر رہے ہیں جیسے زمین پر رنگ پھیلے ہوں۔
خزاں کے اپنے رنگ ہیں اور اسے دیکھنے کے لیے سیاح بڑی تعداد میں وادیٔ ہنزہ کا رخ کرتے ہیں۔
باغات پھلوں سے خالی ہوئے تو لال، پیلے اور سبز پتوں کا حسین منظر جا بجا بکھر گیا۔
پت جھڑ کے حسین مناظر یہاں آنے والوں کو دعوتِ نظارہ دے رہے ہیں، جاڑے کے موسم کا پتہ دے رہے ہیں۔
خزاں کے اس موسم میں مقامی طور پر موسیقی کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے اور سُر کے رنگ بھی بکھیرے جاتے ہیں۔
خزاں کے یہ رنگ جہاں نظروں کو بھلے لگتے ہیں وہیں اس موسم کو اداس دلوں کا موسم بھی کہا جاتا ہے۔
خزاں کی رخصتی کے ساتھ ہی وادی میں ٹھنڈے موسم اور برف باری نے ڈیرے جمانے ہیں۔