• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی یامین عبدﷲ پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے، قاری عثمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہا ہےکہ سبحانیہ مسجد جمشید روڈ کے امام مفتی یامین عبداللہ پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت، دہشت گردی کو ڈکیتی کا نام دینا قابل قبول نہیں ہے،گرفتار حملہ آور کو سرکاری طور پر چھوٹ دینا سمجھ سے بالاتر ہے، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی اس ایس ایچ او کو فوری گرفتار کرکے شامل تفتیش کریں جومبینہ طورپرحملہ آورسے رابطے میں تھا، فرقہ واریت پھیلانے کی پشت پناہی کرنیوالے عناصر کو بے نقاب کیا جائے، انہوں نے کہا کہ مفتی یامین عبداللہ معمول کے درس سے فارغ ہوکر جیسے ہی گھر کے گیٹ پر آئے ہیں تو پہلے سے موجود دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔

تازہ ترین