اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے معروف سیاحتی شیف اوروی لاگربراک اوزد میر کوبھی پاکستان کی چائے بھاگئی۔ترکی کے معروف سیاحتی شیف اوروی لاگر براک اوزد میراس وقت پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں اور پاکستان کے مختلف سیاحتی مقامات میں گھوم پھرکرخوب محظوظ بھی ہورہے ہیں اورساتھ ساتھ اپنی خوشی کا اظہاربھی کررہے ہیں۔ معروف شیف براک اوزد میرکے مطابق پاکستان کے لوگوں نے ان کا بہترین استقبال کیا اورانہیں بالکل اپنوں جیسا پیاردیا۔ترکی کے شیف اوزدامیرنے پاکستان میں فوڈ چین قائم کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مختلف ریستوران بناؤں گا اور لوگوں سے درخواست کروں گا کہ وہاں جاکروہ کھانا ضرور کھائیں۔سوشل میڈیا پر4کروڑسے زائد فالوورزرکھنے والے ترک شیف محض کھانے ہی نہیں ترک شیف کوپاکستان کی چائے بھی بھا گئی اورانہوں نے چائے پی کرکہا کہ پاکستان کی چائے فنٹاسٹک ہے۔