• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ، ایل او سی پر آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انھیں کنٹرول لائن پر تازہ صورتحال اور آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو لائن آف کنٹرول کی تازہ صورتحال اور فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے ایل او سی کے دونوں اطراف بھارتی جارحیت کے شکار کشمیریوں کے جذبے کو سراہا۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کنٹرول لائن کے قریب آباد شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

تازہ ترین