لاہور(ایجنسیاں)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی میں کسانوں ، لیڈی ہیلتھ ورکرز پر ظلم و ستم آج بھی ذہنوں میں تازہ ہے‘یہ بھول گئے لاہور کے اسی مال روڈ پر کسان اپنا اناج پھینکتے رہے ہیں ‘ ن لیگ نے اپنے دور میں گنے کے کاشتکاروں کو کیا ریلیف دیا؟پانچ سال کے دوران گندم کی امدادی قیمت کیوں نہ بڑھائی گئی،اپوزیشن کو پیغام ہے کہ دشمن کا آلہ کار بننے کی بجائے ملکی ترقی کیلئے حکومت کا ساتھ دے‘کسان اتحاد کا ہمدرد بن کر ایک سیاسی ٹولہ میڈیا اسکرین استعمال کر رہا ہے،کسان اتحادنے احتجاج ختم کرنےکااعلان کردیا۔