تہران(صباح نیوز)ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک کے لیے مخلصانہ پیغام ہے، ٹرمپ 70 روز میں چلا جائے گا لیکن ہم یہاں ہمیشہ رہیں گے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف نے اپنے بیان میں کہا کہ سلامتی کے لیے باہر کے لوگوں سے امید لگانا کبھی اچھا نہیں ہوتا۔ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اپنے پڑوسیوں کی جانب تفرقات کے حل کے لیے ہاتھ بڑھاتے ہیں۔جواد ظریف کا مزید کہنا تھا کہ مل کر ہی سب کے لیے بہتر مستقبل تعمیر کیا جاسکتا ہے۔